نام: وَجے سنگھ پارگی۔ پیدائش: ۱۹۶۳۔ گاؤں: ایتوا۔ ضلع: داہود، گجرات۔ برادری: آدیواسی پنچ مہالی بھیل۔ ممبران فیملی: والد، چسکا بھائی۔ ماں، چَتُرا بین۔ پانچ بھائی بہن، جن میں وجے سنگھ سب سے بڑے ہیں۔ فیملی کا ذریعہ معاش: زرعی مزدوری۔

غریب آدیواسی فیملی میں پیدا ہونے کی اپنی وراثت کو وجے سنگھ بیان کرتے ہیں: ’ماں کے حمل کا اندھیرا۔‘ ’تنہائی کا ریگستان۔‘ ’پسینے سے لبالب بھرا کنواں۔‘ ’اداسیوں میں رنگی بھوک۔‘ اور ’جگنو بھر روشنی۔‘ الفاظ سے محبت بھی ان میں پیدائش کے ساتھ ہی پیدا ہوئی۔

کسی زمانے کی کسی لڑائی کے درمیان، ایک گولی تب نوجوان رہے اس آدیواسی کے جبڑے اور گردن کو چیرتی ہوئی نکل گئی تھی۔ ان کی آواز پر بھی زخم کا گہرا اثر پڑا، جس سے وہ سات سال کے لمبے علاج، ۱۴ سرجری اور بھاری قرض کے بعد بھی باہر نہیں نکل پائے۔ یہ ان کے لیے دوہرا جھٹکا تھا۔ انہوں نے جس برادری میں جنم لیا تھا اس کی تو اس دنیا میں کوئی سنوائی نہیں تھی، لیکن انہیں ذاتی طور پر تحفے کی طرح جو آواز ملی تھی وہ بھی اب بری طرح خراب ہو گئی تھی۔ ہاں، ان کی نظر ضرور پہلے جیسی ہی تیز بنی رہی۔ وجے سنگھ طویل عرصے سے گجراتی ادب کی دنیا کے سب سے بہترین پروف ریڈر رہے ہیں۔ حالانکہ، ان کی خود کی تحریر کو وہ عزت کبھی نہیں ملی جس کے وہ حقدار تھے۔

یہاں گجراتی رسم الخط میں لکھی وجے سنگھ کی پنچ مہالی بھیلی زبان کی نظم کا اردو ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے، جو ان کے تذبذب کو بیان کرتا ہے۔

پرتشٹھا پانڈیہ کی آواز میں، پنچ مہالی بھیلی زبان میں یہ نظم سنیں

پرتشٹھا پانڈیہ کی آواز میں، انگریزی میں یہ نظم سنیں

મરવું હમુન ગમતું નથ

ખાહડા જેતરું પેટ ભરતાં ભરતાં
ડુંગોર ઘહાઈ ગ્યા
કોતેડાં હુકાઈ ગ્યાં
વગડો થાઈ ગ્યો પાદોર
હૂંકળવાના અન કરહાટવાના દંન
ઊડી ગ્યા ઊંસે વાદળાંમાં
અન વાંહળીમાં ફૂંકવા જેતરી
રઈં નીં ફોહબાંમાં હવા
તેર મેલ્યું હમુઈ ગામ
અન લીદો દેહવટો

પારકા દેહમાં
ગંડિયાં શેરમાં
કોઈ નીં હમારું બેલી
શેરમાં તો ર્‌યાં હમું વહવાયાં

હમું કાંક ગાડી નીં દીઈં શેરમાં
વગડાવ મૂળિયાં
એવી સમકમાં શેરના લોકુએ
હમારી હારું રેવા નીં દીદી
પૉગ મેલવા જેતરી ભૂંય

કસકડાના ઓડામાં
હિયાળે ઠૂંઠવાતા ર્‌યા
ઉનાળે હમહમતા ર્‌યા
સુમાહે લદબદતા ર્‌યા
પણ મળ્યો નીં હમુન
હમારા બાંદેલા બંગલામાં આસરો

નાકાં પર
ઘેટાં-બૉકડાંની જેમ બોલાય
હમારી બોલી
અન વેસાઈં હમું થોડાંક દામમાં

વાંહા પાસળ મરાતો
મામાનો લંગોટિયાનો તાનો
સટકાવે વીંસુની જીમ
અન સડે સૂટલીઈં ઝાળ

રોજના રોજ હડહડ થાવા કરતાં
હમહમીને સમો કાડવા કરતાં
થાય કી
સોડી દીઈં આ નરક
અન મેલી દીઈં પાસા
ગામના ખોળે માથું
પણ હમુન ડહી લેવા
ગામમાં ફૂંફાડા મારે સે
ભૂખમરાનો ભોરિંગ
અન
મરવું હમુન ગમતું નથ.

مرنا ہمیں پسند نہیں

ایک جوتے کے قد جتنا پیٹ بھرتے
پہاڑ دھنس گئے
ندیاں سوکھ گئیں
جنگلات پر گاؤوں کا قبضہ ہو گیا
دہاڑنے اور گریہ وزاری کے دن
اڑ کر پہنچ گئے بادلوں میں
بانسری میں ہوا پھونکوں، اتنی بھی
نہیں بچی پھیپھڑوں میں ہوا۔
اُس وقت چھوڑا اپنا گاؤں
اور ہوئے مسافر…

بیگانے ملک کے
کسی پاگل شہر میں
کوئی نہیں تھا –
ہمارا ہاتھ پکڑنے والا


شہر میں تھے ہم معمولی ذات کے
ہم گہری نہ کر لیں اپنی جنگلاتی جڑیں شہر میں
اس ڈر کے ستائے لوگوں نے
ہمیں پیر رکھنے کی زمین بھی نہ دی۔

پلاسٹک کے کمرے میں
ٹھنڈ میں ٹھٹھرتے رہے
گرمی کے دنوں میں تپتے رہے
بارش میں بھیگتے رہے
مگر ہمیں نہیں ملی
ہمارے ہی بنائے بنگلوں میں پناہ۔

گلی کے چوراہے پر
بھیڑ بکری کی طرح
لگائی جاتی رہی ہماری بولیاں
اور ہم خریدے جاتے رہے دو چار پیسوں میں۔

پیٹھ کے پیچھے
’ماما‘ اور ’لنگوٹیا‘ کے سنائی دیتے طعنے
زہریلے بچھو کے ڈنک جیسے
اور اس کی لہر چڑھ جائے چوٹی تک۔

ہر روز
کتے کی طرح بھگائے جانے کے عوض
لگتا ہے کہ چھوڑ دیں یہ دوزخ،
اور رکھ دیں سر
گاؤں کی گود میں۔
مگر ہمیں ڈسنے
گاؤں میں پھپھکار رہا ہے
بھکمری کا سانپ،
اور
مرنا ہمیں پسند نہیں…

مترجم: محمد قمر تبریز

شاعر کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے جو چوتھے مرحلے میں پہنچ چکا ہے، اور اس وقت وہ داہود کے کیزر میڈیکل نرسنگ ہوم میں زیر علاج ہیں۔

Vajesinh Pargi

ಗುಜರಾತ್ನ ದಾಹೋಡ್ ಮೂಲದ ವಾಜೆಸಿಂಗ್ ಪಾರ್ಗಿ ಪಂಚಮಹಾಲಿ ಭಿಲಿ ಮತ್ತು ಗುಜರಾತಿ ಭಾಷೆಗಳಲ್ಲಿ ಬರೆಯುವ ಆದಿವಾಸಿ ಕವಿ. ಅವರು ತಮ್ಮ ಎರಡು ಕವನ ಸಂಕಲನಗಳನ್ನು "ಜಕಲ್ ನಾ ಮೋತಿ" ಮತ್ತು "ಅಗಿಯಾಣುನ್ ಅಜವಾಲುಣ್" ಎಂಬ ಎರಡು ಕವನ ಸಂಗ್ರಹಗಳನ್ನು ಪ್ರಕಟಿಸಿದ್ದಾರೆ. ಅವರು ನವಜೀವನ ಮುದ್ರಣಾಲಯದಲ್ಲಿ ಒಂದು ದಶಕಕ್ಕೂ ಹೆಚ್ಚು ಕಾಲ ಪ್ರೂಫ್ ರೀಡರ್ ಆಗಿ ಕೆಲಸ ಮಾಡಿದರು.

Other stories by Vajesinh Pargi
Illustration : Labani Jangi

ಲಬಾನಿ ಜಂಗಿ 2020ರ ಪರಿ ಫೆಲೋ ಆಗಿದ್ದು, ಅವರು ಪಶ್ಚಿಮ ಬಂಗಾಳದ ನಾಡಿಯಾ ಜಿಲ್ಲೆ ಮೂಲದ ಅಭಿಜಾತ ಚಿತ್ರಕಲಾವಿದರು. ಅವರು ಕೋಲ್ಕತ್ತಾದ ಸಾಮಾಜಿಕ ವಿಜ್ಞಾನಗಳ ಅಧ್ಯಯನ ಕೇಂದ್ರದಲ್ಲಿ ಕಾರ್ಮಿಕ ವಲಸೆಯ ಕುರಿತು ಸಂಶೋಧನಾ ಅಧ್ಯಯನ ಮಾಡುತ್ತಿದ್ದಾರೆ.

Other stories by Labani Jangi
Translator : Qamar Siddique

ಕಮರ್ ಸಿದ್ದಿಕಿ ಅವರು ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ ಉರ್ದು ಅನುವಾದ ಸಂಪಾದಕರು. ಮತ್ತು ದೆಹಲಿ ಮೂಲದ ಪತ್ರಕರ್ತರು.

Other stories by Qamar Siddique