یہ آنگن یاد آئے گا؛ تیرا راستہ یاد آئے گا۔
میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ او پیاری میاں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا

شادی کے بعد وداع ہو کر اپنے سسرال جاتی ایک لڑکی اُداسی بھرا گیت گاتی ہے۔ گیت کے بول اور اس کی دُھن لڑکی کے اپنے ماں باپ اور دوستوں سے بچھڑنے کے غم کو انتہائی اثردار طریقے سے پیش کرتے ہیں۔ وداعی کی روایت ملک کی کئی ثقافتوں میں عام رہی ہے۔ شادی کے وقت گائے جانے والے یہ گیت زبانی روایات کی شاندار وراثت کا ایک اہم حصہ ہیں۔

یہ گیت، اپنی شکل اور موضوع کے حساب سے بہت عام ہیں، اور مختلف نسلوں کے درمیان منتقل اور محفوظ کیے جانے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے اپنے حساب سے ڈھالا بھی جاتا رہا ہے۔ یہ مخصوص علاقے کے لوگوں کی اپنی شناخت کو برقرار رکھنے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں، خاص کر صنف کے معاملے میں۔ مردوں کے غلبہ والے معاشرہ میں، شادی کسی عورت کی زندگی میں رونما ہونے والا ایک خاص واقعہ ہی نہیں ہوتا، بلکہ اسے شناخت عطا کرنے میں بھی اس کا کافی اہم دخل ہوتا ہے۔ آنگن، جو عورتوں کی یادوں، خاندانوں، دوستیوں اور ان کی آزادی کی علامت ہوتے ہیں، وداع ہونے کے بعد ان کے لیے نا آشنا ہو جاتے ہیں۔ ثقافتوں کے اشارے پر ان کی زندگی میں قریب سے جڑی رہی سبھی چیزیں کھو جاتی ہیں۔ اس سے ان کے اندر جذباتوں کی تیز لہر اٹھتی ہے۔

مُندرا تعلقہ میں واقع بھدریسر گاؤں کی مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جمعہ واگھیر کے ذریعے یہ گیت، سال ۲۰۰۸ میں کچھّ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے ذریعے شروع کیے گئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ’سُر وانی‘ کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ۳۴۱ گیتوں میں سے ایک ہے۔ کے ایم وی ایس کے ذریعے یہ مجموعہ پاری کے پاس آیا ہے۔ ان گیتوں سے ہمیں اس علاقے کی ثقافت، زبان اور موسیقی سے جڑی تکثیریت کا پتہ چلتا ہے۔ یہ مجموعہ کچھّ کی موسیقی کی روایت کو محفوظ کرنے میں مدد کرتا ہے، جو کہ اب زوال پذیر ہے اور ریگستانی دلدل میں گم ہوتی جا رہی ہے۔

دیہی عورتوں کے لیے گیتوں کے ذریعے اپنی تشویشوں اور خوف کو بیان کرنا ایک محفوظ طریقہ ہوتا ہے، ورنہ وہ ان جذبات کا آزادی کے ساتھ اظہار نہیں کر پاتیں۔

بھدریسر کے جمعہ واگھیر کی آواز میں یہ لوک گیت سنیں

કરછી

અંઙણ જાધ પોંધા મૂકે વલણ જાધ પોંધા (૨)
આંઊ ત પરડેસણ ઐયા મેમાણ. જીજલ મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
અંઙણ જાધ પોંધા,મિઠડા ડાડા જાધ પોંધા (૨)
આઊ ત પરડેસણ ઐયા મેમાણ, માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
આઊ ત વિલાતી ઐયા મેમાણ, માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
અંઙણ જાધ પોંધા મિઠડા બાવા જાધ પોંધા (૨)
આઊ તા રે પરડેસણ બાવા મેમાણ, માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
આઊ તા વિલાતી ઐયા મેમાણ, જીજલ મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
અંઙણ જાધ પોંધા મિઠડા કાકા જાધ પોંધા (૨)
આઊ તા પરડેસણ કાકા મેમાણ,માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
અંઙણ જાધ પોંધા મિઠડા મામા જાધ પોંધા (૨)
આઊ તા રે ઘડી જી મામા મેમાણ, માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા (૨)
આઊ તા વિલાતી ઐયા મેમાણ, માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
અંઙણ જાધ પોંધા મિઠડા વીરા જાધ પોંધા (૨)
આઊ તા રે પરડેસી મેમાણ, વીરા મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
અંઙણ જાધ પોંધા મૂકે વલણ જાધ પોંધા (૨)
આઊ તા રે પરડેસણ ઐયા મેમાણ, માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
આઊ તા વિલાતી ઐયા મેમાણ, જીજલ મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા
આઊ તા રે ઘડી જી ઐયા મેમાણ,માડી મૂકે અંઙણ જાધ પોંધા (૨)
અંગણ યાદ પોધા મુકે વલણ યાદ પોધ

اردو

یہ آنگن یاد آئے گا؛ تیرا راستہ یاد آئے گا
میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ او پیاری ماں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا
یہ آنگن یاد آئے گا؛ پیارا دادا یاد آئے گا، میرا بابا یاد آئے گا (۲)
او بابا، میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ میری پیاری ماں، یہ آنگن یاد آئے گا۔
میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ او پیاری ماں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا
یہ آنگن یاد آئے گا؛ پیارا بابا یاد آئے گا۔ میرا دادا یاد آئے گا (۲)
دادا، میں تو ہوئی کسی اور جہاں کی۔ میری پیاری ماں، یہ آنگن یاد آئے گا
میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ جیجل، او پیاری ماں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا۔
یہ آنگن یاد آئے گا؛ پیارا کاکا یاد آئے گا۔ میرا کاکا یاد آئے گا (۲)
او کاکا، میری ٹھہری پردیسی مہمان۔ میری پیاری ماں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا
یہ آنگن یاد آئے گا؛ پیارا ماما یاد آئے گا۔ میرا ماما یاد آئے گا (۲)
او ماما، میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ میری پیاری ماں، یہ آنگن یاد آئے گا
میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ او پیاری ماں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا۔
یہ آنگن یاد آئے گا؛ پیارا ویرا یاد آئے گا۔ میرا بھائی یاد آئے گا (۲)
او ویرا، میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ مجھے اپنا گھر یاد آئے گا
یہ آنگن یاد آئے گا، تیرا راستہ یاد آئے گا۔ مجھے سب کچھ یاد آئے گا (۲)
میں ٹھہری پردیسی مہمان، او پیاری ماں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا
میں ٹھہری پردیسی مہمان۔ جیجل، او پیاری ماں، یہ آنگن یاد آئے گا
میرا وقت یہاں پر گنتی کا، او پیاری ماں، مجھے اپنا گھر یاد آئے گا (۲)
یہ آنگن یاد آئے گا، تیرا راستہ یاد آئے گا۔ سب کچھ یاد آئے گا، گھر یاد آئے گا۔

PHOTO • Priyanka Borar

گیت کی قسم : لوک گیت

موضوع: شادی کے گیت

گیت نمبر: ۴

عنوان: انڈن جادھ پوندھا موکے، ولن جادھ پوندھا

دُھن: دیول مہتہ

گلوکار: جمعہ واگھیر، بھدریسر گاؤں، مُندرا۔ وہ ۴۰ سالہ ماہی گیر ہیں

استعمال کیے گئے ساز: ہارمونیم، ڈرم، بینجو

ریکارڈنگ کا سال: ۲۰۰۸، کے ایم وی ایس اسٹوڈیو

گجراتی ترجمہ: امد سمیجا، بھارتی گور

پریتی سونی، کے ایم وی ایس کی سکریٹری ارونا ڈھولکیا اور کے ایم وی ایس کے پروجیکٹ کوآڈینیٹر امد سمیجا کا ان کے تعاون کے لیے خاص طور پر شکریہ۔ اصل گیت کے گجراتی ترجمہ میں مدد کے لیے بھارتی بین گور کا تہ دل سے شکریہ۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Pratishtha Pandya

ಪ್ರತಿಷ್ಠಾ ಪಾಂಡ್ಯ ಅವರು ಪರಿಯ ಹಿರಿಯ ಸಂಪಾದಕರು, ಇಲ್ಲಿ ಅವರು ಪರಿಯ ಸೃಜನಶೀಲ ಬರವಣಿಗೆ ವಿಭಾಗವನ್ನು ಮುನ್ನಡೆಸುತ್ತಾರೆ. ಅವರು ಪರಿಭಾಷಾ ತಂಡದ ಸದಸ್ಯರೂ ಹೌದು ಮತ್ತು ಗುಜರಾತಿ ಭಾಷೆಯಲ್ಲಿ ಲೇಖನಗಳನ್ನು ಅನುವಾದಿಸುತ್ತಾರೆ ಮತ್ತು ಸಂಪಾದಿಸುತ್ತಾರೆ. ಪ್ರತಿಷ್ಠಾ ಗುಜರಾತಿ ಮತ್ತು ಇಂಗ್ಲಿಷ್ ಭಾಷೆಗಳಲ್ಲಿ ಕೆಲಸ ಮಾಡುವ ಕವಿಯಾಗಿಯೂ ಗುರುತಿಸಿಕೊಂಡಿದ್ದು ಅವರ ಹಲವು ಕವಿತೆಗಳು ಮಾಧ್ಯಮಗಳಲ್ಲಿ ಪ್ರಕಟವಾಗಿವೆ.

Other stories by Pratishtha Pandya
Illustration : Priyanka Borar

ಕವರ್ ಇಲ್ಲಸ್ಟ್ರೇಷನ್: ಪ್ರಿಯಾಂಕಾ ಬೋರಾರ್ ಹೊಸ ಮಾಧ್ಯಮ ಕಲಾವಿದೆ. ಹೊಸ ಪ್ರಕಾರದ ಅರ್ಥ ಮತ್ತು ಅಭಿವ್ಯಕ್ತಿಯನ್ನು ಕಂಡುಹಿಡಿಯಲು ತಂತ್ರಜ್ಞಾನವನ್ನು ಪ್ರಯೋಗಿಸುತ್ತಿದ್ದಾರೆ. ಅವರು ಕಲಿಕೆ ಮತ್ತು ಆಟಕ್ಕೆ ಎಕ್ಸ್‌ಪಿರಿಯೆನ್ಸ್ ವಿನ್ಯಾಸ‌ ಮಾಡುತ್ತಾರೆ. ಸಂವಾದಾತ್ಮಕ ಮಾಧ್ಯಮ ಇವರ ಮೆಚ್ಚಿನ ಕ್ಷೇತ್ರ. ಸಾಂಪ್ರದಾಯಿಕ ಪೆನ್ ಮತ್ತು ಕಾಗದ ಇವರಿಗೆ ಹೆಚ್ಚು ಆಪ್ತವಾದ ಕಲಾ ಮಾಧ್ಯಮ.

Other stories by Priyanka Borar
Translator : Qamar Siddique

ಕಮರ್ ಸಿದ್ದಿಕಿ ಅವರು ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ ಉರ್ದು ಅನುವಾದ ಸಂಪಾದಕರು. ಮತ್ತು ದೆಹಲಿ ಮೂಲದ ಪತ್ರಕರ್ತರು.

Other stories by Qamar Siddique