ہاتھ میں راون ہتھّا لیے کشن بھوپا کہتے ہیں، ’’یہ میرا ساز نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے ابھی ابھی اپنی بیوی بابوڑی بھوپی کے ساتھ مل کر اسے بنانے کا کام مکمل کیا ہے۔

کشن کہتے ہیں، ’’ہاں، میں اسے بجاتا ہوں، لیکن یہ میرا نہیں ہے۔ یہ راجستھان کی شان ہے۔‘‘

راون ہتھّا، تاروں اور کمان والا آلہ موسیقی ہے جو بانس کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ کشن کی فیملی کئی نسلوں سے اسے بنانے اور بجانے کا کام کر رہی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اس کی ابتدا کے بارے میں ہندوؤں کی مقدس کتاب، رامائن میں ذکر ملتا ہے۔ ان کے مطابق، لنکا کے راجہ راون کے نام پر اس کا نام راون ہتھا رکھا گیا تھا۔ مؤرخین اور تمام قلم کار بھی اس بات سے متفق نظر آتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ راون نے بھگوان شیو کو خوش کرنے اور وَردان حاصل کرنے کے لیے اس ساز کو بنایا تھا۔

سال ۲۰۰۸ میں ’راون ہتھا: ایپک جرنی آف این انسٹرومنٹ اِن راجستھان‘ نام سے شائع ہونے والی کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر سُنیرا کاسلیوال کہتی ہیں، ’’تاروں اور کمان والے آلات موسیقی میں راون ہتھا سب سے پرانا ساز ہے۔‘‘ وہ کہتی ہیں کہ چونکہ اسے وائلن کی طرح پکڑ کر بجایا جاتا ہے، اس لیے بہت سے عالموں کا ماننا ہے کہ یہ وائلن اور سیلو جیسے آلات کا پیش رو ہے۔

وہیں، کشن اور بابوڑی کے لیے اس ساز کو تیار کرنا، ان کی روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ ادے پور ضلع کی گِروا تحصیل کے برگاؤ نامی گاؤں میں، ان کے گھر کے چاروں طرف راون ہتھا بنانے کا سامان – لکڑی، ناریل کے گولے، بکری کی کھال اور رسی – بکھرا ہوا ہے۔ کشن اور بابوڑی کا تعلق نائک برادری سے ہے، جسے راجستھان میں درج فہرست ذات کا درجہ حاصل ہے۔

چالیس سال کی عمر پار کر چکی یہ جوڑی (میاں بیوی) اُدے پور شہر کے مشہور سیاحتی مقام، گنگور گھاٹ پر کام کرنے کے لیے صبح نو بجے نکل جاتی ہے۔ یہاں پر بابوڑی زیورات بیچتی ہیں، جب کہ کشن ان کے بغل میں بیٹھ کر، صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے راون ہتھا بجاتے ہیں۔ شام ۷ بجے اپنا سارا سامان سمیٹ کر، وہ دونوں اپنے پانچوں بچوں کے پاس گھر لوٹ جاتے ہیں۔

اس فلم میں، کشن اور بابوڑی ہمیں بتاتے ہیں کہ راون ہتھا کیسے بنایا جاتا ہے، اور اس ساز نے کس طرح ان کی زندگی کو ترتیب دی ہے۔ ساتھ ہی، وہ اس ہنر کو بچا کر رکھنے میں آنے والی چنوتیوں کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔

فلم دیکھیں: راون کو جاودانی عطا کرنے والا آلہ موسیقی

مترجم: محمد قمر تبریز

ಊರ್ಜಾ ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದಲ್ಲಿ ಹಿರಿಯ ವೀಡಿಯೊ ಸಹಾಯಕ ಸಂಪಾದಕರು. ಸಾಕ್ಷ್ಯಚಿತ್ರ ನಿರ್ಮಾಪಕಿ, ಅವರು ಕರಕುಶಲ ವಸ್ತುಗಳು, ಜೀವನೋಪಾಯಗಳು ಮತ್ತು ಪರಿಸರ ಸಂಬಂಧಿ ವಿಷಯಗಳನ್ನು ವರದಿ ಮಾಡುವಲ್ಲಿ ಆಸಕ್ತಿ ಹೊಂದಿದ್ದಾರೆ. ಊರ್ಜಾ ಪರಿಯ ಸಾಮಾಜಿಕ ಮಾಧ್ಯಮ ತಂಡದೊಂದಿಗೂ ಕೆಲಸ ಮಾಡುತ್ತಾರೆ.

Other stories by Urja
Text Editor : Riya Behl

ರಿಯಾ ಬೆಹ್ಲ್‌ ಅವರು ಲಿಂಗತ್ವ ಮತ್ತು ಶಿಕ್ಷಣದ ಕುರಿತಾಗಿ ಬರೆಯುವ ಮಲ್ಟಿಮೀಡಿಯಾ ಪತ್ರಕರ್ತರು. ಈ ಹಿಂದೆ ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ (ಪರಿ) ಹಿರಿಯ ಸಹಾಯಕ ಸಂಪಾದಕರಾಗಿದ್ದ ರಿಯಾ, ಪರಿಯ ಕೆಲಸಗಳನ್ನು ತರಗತಿಗಳಿಗೆ ತಲುಪಿಸುವ ನಿಟ್ಟಿನಲ್ಲಿ ವಿದ್ಯಾರ್ಥಿಗಳು ಮತ್ತು ಶಿಕ್ಷಣ ತಜ್ಞರೊಂದಿಗೆ ನಿಕಟವಾಗಿ ಕೆಲಸ ಮಾಡಿದ್ದರು.

Other stories by Riya Behl
Translator : Qamar Siddique

ಕಮರ್ ಸಿದ್ದಿಕಿ ಅವರು ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ ಉರ್ದು ಅನುವಾದ ಸಂಪಾದಕರು. ಮತ್ತು ದೆಹಲಿ ಮೂಲದ ಪತ್ರಕರ್ತರು.

Other stories by Qamar Siddique