میں نے کہیں لکھا ہے کہ آپ شاید ہمیں اکھاڑ پھینکیں گے اور پانی میں ڈبو دیں گے۔ لیکن جلد ہی آپ کے لیے ذرا سا بھی پانی نہیں بچے گا۔ آپ ہماری زمینیں، ہمارا پانی چُرا سکتے ہیں، لیکن ہم پھر بھی آپ کی آنے والی نسلوں کی خاطر لڑیں گے، اور اپنی جان دیتے رہیں گے۔ جل (پانی)، جنگل اور زمین بچانے کے لیے جاری ہماری لڑائی صرف ہماری نہیں ہے۔ آخر، ہم میں سے کوئی بھی قدرت سے الگ نہیں ہے، ہر کوئی اس کا حصہ ہے۔ آدیواسی زندگی قدرت کے ساتھ تال میل بیٹھا کر چلنے کا نام ہے۔ ہم خود کو اس سے الگ کرکے نہیں دیکھتے۔ دیہولی بھیلی میں، میں نے جو تمام نظمیں لکھی ہیں ان میں سے کئی میں، میں نے اپنی برادری کے لوگوں کی قدروں کو محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہمارا، یعنی آدیواسی برادریوں کا نظریۂ کائنات آنے والی نسلوں کے لیے ایک بنیاد ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اجتماعی خودکشی کے لیے تیار نہیں ہیں، تو آپ کے پاس اُس زندگی، اُس عالمی نظریہ کی طرف لوٹنے کے سوا کوئی دوسرا متبادل نہیں بچا ہے۔

جتیندر وساوا کی آواز میں، دیہولی بھیلی میں یہ نظم سنیں

پرتشٹھا پانڈیہ کی آواز میں، انگریزی میں یہ نظم سنیں

پیر رکھنے کی زمین

بھائی،
میرے بھائی، تم نہیں سمجھوگے
پتھر کو پیسنے
اور مٹی کو جلانے کا مطلب
تم بہت خوش ہو
اپنے گھر کو روشن کر
کائنات کی توانائی پر قابو پائے
تم نہیں سمجھوگے
پانی کی بوند کا مرنا کیا ہوتا ہے؟
آخر تم اشرف المخلوقات جو ہو
تمہاری عظمت کی سب سے بڑی دریافت ہے
یہ ’’لیباریٹری‘‘

تمہیں ان چرند و پرند سے کیا مطلب؟
پیڑ پودوں سے کیا مطلب؟
تمہارے خواب آسمان میں گھر بنانے کے ہیں
تم دھرتی کے دُلارے نہیں رہے
بھائی، برا تو نہیں مانوگے
تمہیں ’’چاند کا باشندہ‘‘ کہوں تو
آخر تم پرندے تو نہیں مگر
اڑنے کے خواب دیکھتے ہو
تم پڑھے لکھے جو ہو!

آخر تم نہیں مانوگے
مگر بھائی، ہم جاہلوں کے لیے
ہو سکے تو اتنا ضرور کر جانا
پیر رکھنے کی زمین چھوڑ جانا
بھائی۔

میرے بھائی، تم نہیں سمجھوگے
پتھر کو پیسنے
اور مٹی کو جلانے کا مطلب
تم بہت خوش ہو
اپنے گھر کو روشن کر
کائنات کی توانائی پر قابو پائے
تم نہیں سمجھوگے
پانی کی بوند کا مرنا کیا ہوتا ہے؟
آخر تم اشرف المخلوقات جو ہو

مترجم: محمد قمر تبریز

Poem and Text : Jitendra Vasava

ಜಿತೇಂದ್ರ ವಾಸವ ಗುಜರಾತಿನ ನರ್ಮದಾ ಜಿಲ್ಲೆಯ ಮಹುಪಾದ ಗ್ರಾಮದ ಕವಿಯಾಗಿದ್ದು, ಅವರು ದೆಹ್ವಾಲಿ ಭಿಲಿ ಭಾಷೆಯಲ್ಲಿ ಬರೆಯುತ್ತಾರೆ. ಅವರು ಆದಿವಾಸಿ ಸಾಹಿತ್ಯ ಅಕಾಡೆಮಿಯ (2014) ಸ್ಥಾಪಕ ಅಧ್ಯಕ್ಷರು ಮತ್ತು ಬುಡಕಟ್ಟು ಧ್ವನಿಗಳಿಗೆ ಮೀಸಲಾದ ಲಖರಾ ಎಂಬ ಕಾವ್ಯ ನಿಯತಕಾಲಿಕದ ಸಂಪಾದಕರಾಗಿದ್ದಾರೆ. ಆದಿವಾಸಿ ಮೌಖಿಕ ಸಾಹಿತ್ಯದ ಬಗ್ಗೆ ನಾಲ್ಕು ಪುಸ್ತಕಗಳನ್ನು ಸಹ ಪ್ರಕಟಿಸಿದ್ದಾರೆ. ಇವರ ಡಾಕ್ಟರೇಟ್ ಸಂಶೋಧನೆಯು ನರ್ಮದಾ ಜಿಲ್ಲೆಯ ಭಿಲ್ಲ ಜನರ ಮೌಖಿಕ ಜಾನಪದ ಕಥೆಗಳ ಸಾಂಸ್ಕೃತಿಕ ಮತ್ತು ಪೌರಾಣಿಕ ಅಂಶಗಳ ಮೇಲೆ ಕೇಂದ್ರೀಕರಿಸಿದೆ. ಪರಿಯಲ್ಲಿ ಪ್ರಕಟವಾಗುತ್ತಿರುವ ಅವರ ಕವಿತೆಗಳು ಅವರ ಮುಂಬರುವ ಮತ್ತು ಮೊದಲ ಕವನ ಸಂಕಲನದಿಂದ ಆಯ್ದುಕೊಳ್ಳಲಾಗಿದೆ.

Other stories by Jitendra Vasava
Illustration : Labani Jangi

ಲಬಾನಿ ಜಂಗಿ 2020ರ ಪರಿ ಫೆಲೋ ಆಗಿದ್ದು, ಅವರು ಪಶ್ಚಿಮ ಬಂಗಾಳದ ನಾಡಿಯಾ ಜಿಲ್ಲೆ ಮೂಲದ ಅಭಿಜಾತ ಚಿತ್ರಕಲಾವಿದರು. ಅವರು ಕೋಲ್ಕತ್ತಾದ ಸಾಮಾಜಿಕ ವಿಜ್ಞಾನಗಳ ಅಧ್ಯಯನ ಕೇಂದ್ರದಲ್ಲಿ ಕಾರ್ಮಿಕ ವಲಸೆಯ ಕುರಿತು ಸಂಶೋಧನಾ ಅಧ್ಯಯನ ಮಾಡುತ್ತಿದ್ದಾರೆ.

Other stories by Labani Jangi
Translator : Qamar Siddique

ಕಮರ್ ಸಿದ್ದಿಕಿ ಅವರು ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ ಉರ್ದು ಅನುವಾದ ಸಂಪಾದಕರು. ಮತ್ತು ದೆಹಲಿ ಮೂಲದ ಪತ್ರಕರ್ತರು.

Other stories by Qamar Siddique