تھنگکا یعنی ریشمی یا سوتی کپڑوں پر کی جانے والی پینٹنگ میں عام طور پر بدھ مذہب کے دیوتا کی تصویر کشی کی جاتی ہے۔ اسے دوبارہ زندگی عطا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ماتھو گاؤں کے رہائشی دورجے آنگچوک کہتی ہیں، ’’اگر بحالی میں معمولی غلطی بھی سرزد ہو جائے، مثلاً کونا ذرا سا مڑ جائے [اور] جو اصل سے [الگ] دکھائی دے، تو لوگ ناراض ہو سکتے ہیں۔‘‘

لیہہ سے ۲۶ کلومیٹر دور واقع گاؤں ماتھو کی دورجے کہتی ہیں، ’’یہ ایک نازک کام ہے۔‘‘ ماتھو کی آبادی ۱۱۶۵ (مردم شماری ۲۰۱۱) ہے، جہاں رہنے والے تقریباً تمام لوگ بدھ مذہب کے ماننے والی ہے۔

آنگچوک اور ان کی برادری سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کے خوف کا اس وقت ازالہ ہو پایا، جب نو ہنر مند تھنگکا (جنہیں تھنکا بھی کہا جاتا ہے) بحال کنندگان کی ایک ٹیم نے سینکڑوں سال پرانی پینٹنگ کے نمونوں میں قید قدیم آرٹ کو سمجھنے، پہچاننے اور انکشاف کرنے کے لیے سینکڑوں سال پیچھے کا سفر کیا۔ ان نمونوں میں ہر صدی کے اپنے عناصر، انداز اور نقش نگار شامل ہیں۔

ان خواتین کو آرٹ کی بحالی کی تربیت دینے والی فرانس کی ایک آرٹ بحال کنندہ نیلی ریاف کہتی ہیں، ماتھو کی ان خواتین نے جن تھنگکا کو بحال کیا ہے وہ سب ۱۵ سے ۱۸ویں صدی کے درمیان کی ہیں۔ تسیرینگ اسپالڈن کہتی ہیں، ’’ابتدائی طور پر گاؤں والے تھنگکا کو بحال کرنے والی خواتین کے خلاف تھے، لیکن ہمیں معلوم تھا کہ ہم کچھ غلط نہیں کر رہے تھے۔ ہم اپنی تاریخ کے لیے کچھ کر رہے تھے۔‘‘

بودھ راہبہ تھکچے ڈولما کہتی ہیں، ’’تھنگکا مہاتما بدھ اور دیگر مختلف بااثر لاماؤں اور بودھی ستووں کی زندگی کی تعلیمات کا بہترین ذریعہ ہیں۔‘‘ ڈولما نو تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے کرگل ضلع کی دور افتادہ تحصیل زانسکر میں واقع کارشا کی راہبات کے مٹھ میں موجود ہیں۔

Left: The Matho monastery, home to ancient thangka paintings dating back to the 14th century, is situated on an uphill road .
PHOTO • Avidha Raha
Right: Traditional Buddhist paintings from the 14-15th century on the walls of Matho monastery
PHOTO • Avidha Raha

بائیں: ماتھو مٹھ، جو ۱۴ویں صدی کی قدیم تھنگکا پینٹنگز کی آماجگاہ ہے، ایک چڑھائی والی سڑک پر واقع ہے۔ دائیں: ماتھو مٹھ کی دیواروں پر ۱۴-۱۵ویں صدی کی روایتی بدھ پینٹنگز

Left: Tsering Spaldon working on a disfigured 18th-century Thangka .
PHOTO • Avidha Raha
Right: Stanzin Ladol and Rinchen Dolma restoring two Thangkas.
PHOTO • Avidha Raha

بائیں: تسیرینگ اسپالڈن ۱۸ویں صدی کے ایک ناقص ہو چکے تھنگکا پر کام کر رہی ہیں۔ دائیں: اسٹینزن لڈول اور رنچین ڈولما دو الگ الگ تھنگکا کو درست کر رہی ہیں

تسیرینگ اور دیگر بحالی کنندگان، جن کا تعلق کاشتکار کنبوں سے ہے، ہمالین آرٹ پریزرورز (ایچ اے پی) نامی تنظیم کا حصہ ہیں اور وہ تھنگکا کو بحال کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ’’تھنگکا کو دیگر تاریخی پینٹنگز کے مقابلے میں بحال کرنا مشکل ہے، کیونکہ ریشمی کپڑا نایاب اور انتہائی خالص معیار کا ہوتا ہے۔ پینٹ یا کپڑے کو نقصان پہنچائے بغیر صرف گندگی کو ہٹانا مشکل ہوتا ہے،‘‘ نیلی کہتی ہیں۔

تسیرینگ کہتی ہیں، ’’ہم نے ۲۰۱۰ میں ماتھو گومپا [موناسٹری یا مٹھ] میں تحفظ کا کام سیکھنا شروع کیا تھا۔ دسویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بیکار بیٹھنے سے یہ کام بہتر تھا۔‘‘

تسیرنگ کے علاوہ اس کام میں شامل دیگر خواتین ہیں: تھِنلیس آنگمو، اُرگین چوڈول، اسٹینزن لڈول، کُنزانگ آنگمو، رنچِین ڈولما، اشے ڈولما، اسٹینزن آنگمو اور چُنزِن آنگمو۔ اس کام کے لیے انہیں ۲۷۰ روپے یومیہ کی پیشکش کی گئی۔ تسیرینگ کا کہنا ہے، ’’ہمارے دور افتادہ گاؤں اور ملازمت کے چند مواقع کے مدنظر یہ ایک بڑی رقم ہے۔‘‘ وقت گزرنے کے ساتھ، ’’ہمیں ان پینٹنگز کو بحال کرنے کی افادیت کا احساس ہوا۔ پھر ہم نے آرٹ اور تاریخ کو اور بھی گہرائی سے سمجھنا شروع کیا۔‘‘

سال ۲۰۱۰ میں ماتھو موناسٹری میوزیم نے تباہ شدہ تھنگکا کے تحفظ کو مہمیز دی۔ ’’تھنگکا اور مذہبی اہمیت کے دیگر نوادرات کو بحال کرنے کی فوری ضرورت تھی۔ ہم نے ۲۰۱۰ کے آس پاس اس بحالی کے کام کو سیکھنا شروع کیا،‘‘ تسیرینگ کہتی ہیں۔ انہوں نے چند دیگر خواتین کے ساتھ مل کر اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور بحالی کی تربیت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Left: The entrance to the Himalayan Art Preservers (HAP); an organisation that specialises in restoring Thangkas .
PHOTO • Avidha Raha
Right: HAP members (from left to right) Stanzin Ladol, Kunzang Angmo, Rinchen Dolma, Tsering Spaldon and Thinles Angmo.
PHOTO • Avidha Raha

بائیں: ہمالین آرٹ پریزروَرز (ایچ اے پی) میں داخل ہونے کا راستہ۔ یہ تنظیم تھنگکا کو بحال کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ دائیں: ایچ اے پی ممبران (بائیں سے دائیں) اسٹینزن لڈول، کنزانگ آنگمو، رنچین ڈولما، تسیرینگ اسپالڈن اور تھنلیس آنگمو

Left: One of the first members of Himalayan Art Preservers (HAP), Tsering Spaldon,  restoring a 17th century old Thangka painting.
PHOTO • Avidha Raha
Right: Kunzang Angmo is nearly done working on an old Thangka
PHOTO • Avidha Raha

بائیں: ہمالین آرٹ پریزرورز (ایچ اے پی) کے پہلی اراکین میں سے ایک، تسیرینگ اسپالڈن ۱۷ویں صدی کی پرانی تھنگکا پینٹنگ کو بحال کر رہی ہیں۔ دائیں: کنزانگ آنگمو پرانے تھنگکا پر اپنا کام تقریباً مکمل کر چکی ہیں

تھنگکا کی بحالی میں لگنے والا وقت اس کے سائز پر منحصر ہوتا ہے۔ اس میں چند دنوں سے لے کر چند مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ ’’سردیوں میں تھنگکا کی بحالی کو روکنا پڑتا ہے کیونکہ سردیوں کے موسم میں کپڑا خراب ہو جاتا ہے۔‘‘

اسٹینزن لڈول ایک بڑے رجسٹر کو کھولتی ہیں جس میں کام کے نمونوں کی درجہ بندی بڑے احتیاط سے کی گئی ہے۔ ہر صفحہ پر دو تصاویر ایک ساتھ رکھی گئی ہیں: ایک بحالی سے پہلے اور دوسری بحالی کے بعد آئی بہتری کو دکھا رہی ہے۔

رات کے کھانے کے لیے سبزیاں کاٹتے ہوئے تھنلیس کہتی ہیں، ’’ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے یہ کام سیکھا؛ اس نے ہمیں آگے بڑھنے کے لیے ایک الگ کریئر دیا ہے۔ ہم سب شادی شدہ ہیں، ہمارے بچے اپنا کام خود کر لیتے ہیں، اس لیے ہم بحالی کے کاموں میں کافی وقت صرف کرتے ہیں۔‘‘

تھنلیس کہتی ہیں، ’’ہم صبح ۵ بجے اٹھتے ہیں اور اپنے تمام گھریلو کام اور کھیتی کے کام کو نمٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘ ان کی ساتھی تسیرینگ ان کی حمایت کرتے ہوئے کہتی ہیں، ’’کھیتی بہت ضروری ہے، خود کفیل رہنے کے لیے۔‘‘

خواتین کے لیے دن لمبا ہو جاتا ہے۔ تھنلیس کہتی ہیں، ’’ہم گائے کا دودھ نکالتے ہیں، کھانا پکاتے ہیں، اپنے بچوں کو اسکول بھیجتے ہیں، پھر ان مویشیوں پر نظر رکھنی ہوتی ہے جو چرنے نکلے ہیں۔ ان سب کے بعد، ہم ایچ اے پی میں آتے ہیں اور کام شروع کرتے ہیں۔‘‘

Left: Before and after pictures of a restored Thangka.
PHOTO • Avidha Raha
Right:  A part of the workshop where raw materials for the paintings are stored. Also seen are photographs from HAP’s earlier exhibitions
PHOTO • Avidha Raha

بائیں: بحالی سے پہلے اور بعد کی تھنگکا کی تصاویر۔ دائیں: ورکشاپ کا ایک حصہ جہاں پینٹنگز کے لیے خام مواد محفوظ ہے۔ ایچ اے پی کی سابقہ نمائشوں کی تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں

During a tea break, Urgain Chodol and Tsering Spaldon are joined by visitors interested in Thangka restoration work, while Thinles Angmo prepares lunch with vegetables from her farm.
PHOTO • Avidha Raha

چائے کے وقفہ کے دوران، اُرگین چوڈول اور تسیرینگ اسپالڈن تھنگکا کی بحالی کے کام میں دلچسپی رکھنے والے زائرین کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں، جبکہ تھِنلیس آنگمو اپنے کھیت میں اگائی سبزیوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا تیار کر رہی ہیں

بحالی کنندگان کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام فنڈز نئے تھنگکا بنانے میں صرف ہو جاتے ہیں۔ بدھ مذہب کے اسکالر ڈاکٹر سونم وانگچُک کا کہنا ہے کہ ’’آج کل شاید ہی کوئی ان صدیوں پرانے تھنگکا کی وراثتی قدر کو سمجھتا ہے، اور لوگ انہیں بحال کرنے کی بجائے ضائع کر دیتے ہیں،‘‘ ڈاکٹر سونم لیہہ میں واقع ہمالین کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے بانی ہیں۔

’’اب کوئی ہمیں کچھ نہیں کہتا کیونکہ کئی سال گزر چکے ہیں اور ہم یہ کام باقاعدگی سے کر رہے ہیں،‘‘ گاؤں والوں کی ابتدائی مزاحمت کے بارے میں مختصراً بتاتے ہوئے تسیرینگ کہتی ہیں۔ لیہہ، شیسریگ لداخ میں مقیم ایک آرٹ کنزرویشن نقاش خانہ (اٹلیئر) کی بانی نور جہاں بتاتی ہیں، ’’شاید ہی کوئی مرد اس کام کو کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔‘‘ یہاں لداخ میں زیادہ تر خواتین آرٹ کی بحالی کا کام کرتی ہیں۔ اور ان کا کام صرف تھنگکا کی بحالی تک محدود نہیں ہے، بلکہ وہ یادگاروں اور دیواروں کی پینٹنگز کی بحالی میں بھی پیش پیش ہیں۔

سیرینگ کہتی ہیں، ’’ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں اور ہمارا کام دیکھیں۔‘‘ سورج پہاڑوں کے درمیان غروب ہو رہا ہے اور تسیرنگ اور دیگر خواتین جلد ہی گھر واپس لوٹ جائیں گی۔ لیکن بحالی کے مہنگے مواد کی کمی ایک بڑی تشویش کا باعث ہے، اسٹینزن لڈول یہ محسوس کرتے ہوئے کہتی ہیں: ’’یہ کام ہمارے لیے اس لیے اہم نہیں ہے کہ ہم اس سے بڑا منافع کماتے ہیں، بلکہ اس لیے اہم ہے کہ ایسا کرنے سے ہمیں سکون حاصل ہوتا ہے۔‘‘

اس کام نے انہیں ان قدیم پینٹنگز کو بحال کرنے کی مہارت سے کہیں زیادہ دیا ہے۔ اس نے ان کے اندر مزید اعتماد پیدا کیا ہے۔ ’’اس کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ ہماری بات چیت کے طریقے بھی آہستہ آہستہ بدل گئے ہیں۔ پہلے ہم صرف لداخی میں بات کرتے تھے،‘‘ تسیرینگ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں، ’’لیکن اب انگریزی اور ہندی میں روانی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

مترجم: شفیق عالم

Avidha Raha

अविधा राहा फ़ोटो जर्नलिस्ट हैं, जिनकी दिलचस्पी जेंडर, इतिहास और टिकाऊ पारिस्थितिकी तंत्र में है.

की अन्य स्टोरी Avidha Raha
Editor : Vishaka George

विशाखा जॉर्ज, पीपल्स आर्काइव ऑफ़ रूरल इंडिया की सीनियर एडिटर हैं. वह आजीविका और पर्यावरण से जुड़े मुद्दों पर लिखती हैं. इसके अलावा, विशाखा पारी की सोशल मीडिया हेड हैं और पारी एजुकेशन टीम के साथ मिलकर पारी की कहानियों को कक्षाओं में पढ़ाई का हिस्सा बनाने और छात्रों को तमाम मुद्दों पर लिखने में मदद करती है.

की अन्य स्टोरी विशाखा जॉर्ज
Translator : Shafique Alam
shafique.aalam@gmail.com

Shafique Alam is a Patna based freelance journalist, translator and editor of books and journals. Before becoming a full-time freelancer, he has worked as a copy-editor of books and journals for top-notched international publishers, and also worked as a journalist for various Delhi-based news magazines and media platforms. He translates stuff interchangeably in English, Hindi and Urdu.

की अन्य स्टोरी Shafique Alam