مجھے دور بہت دور جانا ہے، مجھے پردیس جانا ہے
او پیارے کُرجاں پرندے، یہ راہ بہت لمبی ہے۔ مجھے بہت دور جانا ہے…

اس گیت میں ایک دلہن کُنج یا کُرجاں پرندے (ڈیموئسیل کرین) سے اپنے من کی بات کہتی ہے۔ شادی کے بعد ایک لڑکی میکے کو چھوڑ کر سسرال جا رہی ہے اور اپنا موازنہ اُس پرندہ سے کرتی ہے۔

ہر سال ہزاروں کی تعداد میں یہ نازک، سرمئی پروں والے پرندے وسط ایشیا (جو اُن کی بنیادی پناہ گاہ ہے) سے پرواز کر کے مغربی ہندوستان کے خشک علاقوں، خاص کر گجرات اور راجستھان میں آتے ہیں۔ وہ پانچ ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ لمبا سفر طے کرتے ہیں اور واپس لوٹنے سے پہلے، نومبر سے مارچ تک یہاں رہتے ہیں۔

اینڈریو ملہم اپنی کتاب ’سنگنگ لائک لارکس‘ میں کہتے ہیں، ’’آج کی تکنیکی اعتبار سے جدید دنیا میں، پرندوں کی ہجرت پر مبنی لوک گیتوں کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔‘‘ وہ کہتے ہیں کہ پرندوں اور لوک گیتوں میں ایک بات جو یکساں ہے وہ یہ کہ یہ دونوں ہی ہمیں ہمارے آس پاس کی دنیا سے الگ دور افتادہ ممالک کی سیر کراتے ہیں۔ ہم ایک ایسے زمانے میں رہ رہے ہیں، جب لوک گیتوں کی روایت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ایک نسل سے دوسری نسل تک پہنچنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں، اور انہیں گانے والے اور بھی کم ہوتے جا رہے ہیں۔ لیکن جن لوگوں نے ان گیتوں کو لکھا ہے، سیکھا ہے اور گایا ہے، وہ اپنی تفریح، تخلیقی اظہار اور زندگی سے جڑے سبق کے لیے کھلے آسمان، اپنے ارد گرد کی دنیا اور لوگوں کو دیکھتے ہیں۔

اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ کچھّ کے لوک گیتوں اور کہانیوں میں ان پرندوں کی اپنی خاص جگہ ہے۔ یہاں اس لوک گیت کو مندرا تعلقہ کے بھدریسر گاؤں میں رہنے والی جُما وگھیر نے پیش کیا ہے۔ ان کی آواز نے اس گیت کو مزید خوبصورت اور اثر انگیز بنا دیا ہے۔

بھدریسر کی جُما وگھیر کی آواز میں یہ لوک گیت سنیں

કરછી

ડૂર તી વિના પરડેસ તી વિના, ડૂર તી વિના પરડેસ તી વિના.
લમી સફર કૂંજ  મિઠા ડૂર તી વિના,(૨)
કડલા ગડાય ડયો ,વલા મૂંજા ડાડા મિલણ ડયો.
ડાડી મૂંજી મૂકે હોરાય, ડાડી મૂંજી મૂકે હોરાય
વલા ડૂર તી વિના.
લમી સફર કૂંજ વલા ડૂર તી વિના (૨)
મુઠીયા ઘડાઈ ડયો વલા મૂંજા બાવા મિલણ ડયો.
માડી મૂંજી મૂકે હોરાઈધી, જીજલ મૂંજી મૂકે હોરાઈધી
વલા ડૂર તી વિના.
લમી સફર કૂંજ વલા ડૂર તી વિના (૨)
હારલો ઘડાય ડયો વલા મૂંજા કાકા મિલણ ડયો,
કાકી મૂંજી મૂકે હોરાઈધી, કાકી મૂંજી મૂકે હોરાઈધી
વલા ડૂર તી વિના.
લમી સફર કૂંજ વલા ડૂર તી વિના (૨)
નથડી ઘડાય ડયો વલા મૂંજા મામા મિલણ ડયો.
મામી મૂંજી મૂકે હોરાઈધી, મામી મૂંજી મૂકે હોરાઈધી
વલા ડૂર તી વિના.

اردو

مجھے بہت دور جانا ہے
اپنے وطن سے دور
مجھے پردیس جانا ہے
او پیارے کُنج پرندے،
یہ راہ بہت لمبی ہے
مجھے اس پر چلتے جانا ہے
مجھے دور بہت دور جانا ہے۔

میرے لیے کڈالا لاؤ
میرے پاؤں کو سجاؤ
میری دادی وداع کرنے آئیں گی
پیارے، میں یہاں سے دور بہت جاؤں گی
او پیارے کُنج پرندے،
یہ راہ بہت لمبی ہے
مجھے اس پر چلتے جانا ہے
مجھے دور بہت دور جانا ہے۔

میرے لیے بنگڑی لاؤ
میری سونی کلائی کو سجاؤ
مجھے بابا سے ملنے دو
بابا سے مل کر ہی مجھے جانا ہے
میری ماں مجھے وداع کرنے آئیں گی
پیارے، میں یہاں سے دور بہت جاؤں گی
او پیارے کُنج پرندے،
یہ راہ بہت لمبی ہے،
مجھے اس پر چلتے جانا ہے
مجھے دور بہت دور جانا ہے۔

میرے لیے ہالرو لاؤ
میرے گلے کو سجاؤ
مجھے چچا سے ملنے دو
چچا سے مل کر ہی مجھے جانا ہے
میری چچی مجھے وداع کرنے آئیں گی
پیارے، میں یہاں سے دور بہت جاؤں گی
او پیارے کُنج پرندے،
یہ راہ بہت لمبی ہے
مجھے اس پر چلتے جانا ہے
مجھے دور بہت دور جانا ہے۔

میرے لیے نتھنی لاؤ
میرے چہرے کو سجاؤ
مجھے ماموں سے ملنے دو
ماموں سے مل کر ہی مجھے جانا ہے
میری ممانی مجھے وداع کرنے آئیں گی
پیارے، میں یہاں سے دور بہت جاؤں گی
او پیارے کُنج پرندے،
یہ راہ بہت لمبی ہے
مجھے اس پر چلتے جانا ہے
مجھے دور بہت دور جانا ہے۔

گیت کی قسم: روایتی لوک گیت

موضوع: شادی کے گیت

گیت نمبر: ۹

عنوان: دور تی وِنا، پردیس تی وِنا

دھن: دیول مہتہ

گلوکارہ: مُندرا تعلقہ کے بھدیسر گاؤں کی جُما وگھیر

ساز: ڈرم، ہارمونیم، بینجو

ریکارڈنگ کا سال: ۲۰۱۲، کے ایم وی ایس اسٹوڈیو

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ’سُر وانی‘ نے ایسے ۳۴۱ گیتوں کو ریکارڈ کیا ہے، جو کچھّ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے توسط سے پاری کے پاس آیا ہے۔ ان گیتوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس پیج پر جائیں: رن کے گیت: کچھی لوک گیتوں کا مجموعہ

پریتی سونی، کے ایم وی ایس کی سکریٹری ارونا ڈھولکیا اور کے ایم وی ایس کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر امد سمیجا کا ان کے تعاون کے لیے خاص طور پر شکریہ، اور بیش قیمتی مدد کے لیے بھارتی بین گور کا بے حد شکریہ۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Pratishtha Pandya

Pratishtha Pandya is a Senior Editor at PARI where she leads PARI's creative writing section. She is also a member of the PARIBhasha team and translates and edits stories in Gujarati. Pratishtha is a published poet working in Gujarati and English.

Other stories by Pratishtha Pandya
Illustration : Atharva Vankundre

Atharva Vankundre is a storyteller and illustrator from Mumbai. He has been an intern with PARI from July to August 2023.

Other stories by Atharva Vankundre
Translator : Qamar Siddique

Qamar Siddique is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Qamar Siddique