بُنکروں اور ان کے ذریعے کیے جانے والے کاموں کو ’پاری‘ میں ہم دستاویزی شکل دے رہے ہیں، صرف اس لیے نہیں کہ ان کا ہنر بے مثال ہے اور وہ سخت محنت کرتے ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ وہ صدیوں پرانے اس ہنر کو زندہ رکھنے والے آخری افراد ہو سکتے ہیں۔ یہاں ہم اُن اسٹوریز کو پیش کر رہے ہیں جو تصاویر، فلم، مضامین اور البم کے ذریعے بتائی گئی ہیں اور یہ ہمارے بڑھتے ہوئے آرکائیو کا بیش بہا حصہ ہیں