’ہر کوئی جانتا ہے کہ یہاں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے‘
سونی کو گھر لوٹنے پر پتا چلا کہ اس کی پانچ سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی، حالانکہ ممبئی کے کماٹھی پورہ میں انہوں نے اور دیگر سیکس ورکرز نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والی آمدنی کا سامنا کرتے ہوئے اپنے بچوں کو بحفاظت رکھنے کی پوری کوشش کی ہے