’پنجاب: جہاں منڈیوں کے سہارے چلتی ہے زندگی کی گاڑی‘
پنجاب کے کسانوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موجود منڈیوں کا وسیع اور قابل رسا نیٹ ورک ان کے موافق ہے اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور دیگر بھروسہ مند کارروائیوں کے ساتھ ساتھ تجارت کے لحاظ سے انہیں تھوڑا محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔ اب کسانوں کو یہ خوف ستا رہا ہے کہ نئے زرعی قوانین کے نافذ ہونے کا سیدھا اثر اس نیٹ ورک پر پڑے گا