میوزک سندر بن کے آدیواسیوں کی زندگی میں ایک بڑا رول ادا کرتے ہیں۔ سنتال، مُنڈا، اوراؤں اور ہو جیسے گروپوں کو انگریز ۱۹ویں صدی میں اس خطے میں لے کر آئے۔ اقرارنامہ والے مزدوروں کے طور پر انھوں نے جنگلات کو صاف کیا اور ندیوں کے باندھ بنائے۔

مغربی بنگال میں کئی دہائیوں تک رہنے کے بعد ان کے وارثین اب بنگالی بولتے ہیں۔ بنوا جیسی اپنی اصلی زبان کی یاد کو بچائے رکھنے کے لیے یہ لوگ گانوں اور ڈانس کا سہارا لے رہے ہیں۔ بعض نے تبلی گھیری آدیواسی توشو سمپرادو جیسے گروپوں کی تشکیل کر لی ہے۔ گاؤوں والوں اور سیاحوں کو ان کی پرفارمنس کا انتظار رہتا ہے، جس سے آدیواسیوں کی کچھ آمدنی ہو جاتی ہے اور اس سے انھیں اپنی ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔


یہاں پر جو ویڈیو ہے، اس کی شوٹنگ مئی ۲۰۱۶ میں کی گئی تھی۔

کو۔ ڈائرکٹر ارجن مونڈل گوسابا بلاک کے رجت جوبیلی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ گزر بسر کے لیے وہ کیکڑوں کو پکڑتے اور انھیں بیچتے ہیں اور یہاں ایک غیر سرکاری تنظیم چلاتے ہیں۔

Urvashi Sarkar is an independent journalist and a 2016 PARI Fellow.

Other stories by Urvashi Sarkar
Translator : Qamar Siddique

Qamar Siddique is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Qamar Siddique