’سخت گرمی میں بھی، اگر میں پانی پی لوں تو شرمندگی کا احساس ہوتا ہے۔۔۔‘
لاتور کی بستی کاشی رام سوملا کی شالو بائی چوہان، روزانہ آٹھ گھنٹے اپنی فیملی کے لیے پانی بھرنے میں صرف کرتی ہیں؛ کچھ لوگ اس سے بھی کم وقت لگاتے ہیں لیکن انھیں اورنگ آباد کی بیئر فیکٹریوں کے مقابلے تین گنا زیادہ قیمت پر پانی ملتا ہے۔ اور زیادہ تر معاملوں میں، عورتیں اور لڑکیاں ہی اپنی صحت کی بھاری قیمت ادا کرتے ہوئے اس محنت کش کام کو کرتی ہیں