مغربی بنگال کے بہروپیا سے لیکر شمالی گواکے دشاوتار پلے، ایودھیا میں رام کتھا اور منی پور میں پُنگ رقص تک، آندھرا پردیش کے کٹھ پتلی نچانے والوں سے لیکر مہاراشٹر کے تماشا فنکاروں تک – یہ اور اس قسم کے مزید رقص اور فنون ہیں جو دیہی ہندوستان کی ثقافتی روایت کو بیش بہا بناتے ہیں۔ اس قسم کے فنون کی کچھ شکلیں تو پھل پھول رہی ہیں، لیکن کئی ایسی بھی ہیں جو ختم ہو رہی ہیں یا زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ پاری پر ان کے بارے میں یہ اسٹوریز اور تصویری مضامین پڑھیں