ہر سال 6 دسمبر کو، بابا صاحب امبیڈکر کی برسی پر دیہی ہندوستان کے بے شمار غریب لوگ دادر، ممبئی کی چیتیہ بھومی کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ مظلوم و ستم رسیدہ لوگوں کا یہ حیرت انگیز مجمع انھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے اور خود داری حاصل کرنے کے لیے یہاں اکٹھا ہوتا ہے