یہ موجودہ سیریز پر پورے ملک سے پاری کی اسٹوریز ہیں، جن میں خواتین کی تولیدی صحت کا وسیع پیمانے پر احاطہ کیا گیا ہے – مثلاً بانجھ پن کو لیکر طعن زنی، عورتوں کی نس بندی پر زور، خاندانی منصوبہ بندی میں ’مردوں کی مشغولیت‘ کی کمی، ناکافی دیہی نگرانیٔ صحت کا نظام جہاں تک بہت سے لوگوں کی رسائی بھی نہیں ہے، غیر سند یافتہ طبی پیشہ ور اور خطرناک ولادت، حیض کی وجہ سے امتیازی برتاؤ، بیٹوں کو ترجیح وغیرہ۔ ایسی اسٹوریز جو دیہی ہندوستان میں صحت سے متعلق بڑے پیمانے پر تعصبات اور روایات، عوام اور برادریوں، صنف اور حقوق، اور روزمرہ کی جدوجہد اور خواتین کی کبھی کبھار کی چھوٹی کامیابیوں کے بارے میں بتاتی ہیں۔