وہ مقامی واگھری بولی میں کہتی ہیں، ’’ہون جانو، ہون خبر؟ [میں کیا جانوں کہ ایسا کیوں ہے؟]‘‘

راجستھان کے بانسواڑہ ضلع کے بوری، کھرویڑا اور سیملیا گاؤوں میں جب میں عورتوں کے ساتھ بات چیت کر رہی تھی، تو میں نے غور کیا کہ ان میں سے زیادہ تر عورتیں زمین پر چٹائی بچھا کر یا بغیر چٹائی کے ہی فرش پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ مرد یا فیملی کے بڑے بزرگ ہمیشہ کسی اونچی جگہ پر – کسی کرسی یا چارپائی پر بیٹھتے ہیں۔ مردوں کی موجودگی میں بزرگ عورتیں بھی زمین پر ہی بیٹھتی ہیں۔ اگر وہ بیمار ہیں، تو بھی اس سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ بچوں کے معاملے میں بھی یہی روایت چلی آ رہی ہے – لڑکے کسی اونچی جگہ پر بیٹھ سکتے ہیں، لیکن لڑکیوں کو اس کی اجازت نہیں ہے۔

کھرویڑا اور سیملیا کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ روایتی طور پر وہ بُنکر تھے، لیکن گزشتہ کچھ نسلوں سے انہوں نے کپڑے بُننے کا کام چھوڑ دیا ہے۔ بوری میں کچھ عورتیں ڈیئری کسان بھی ہیں، یعنی مویشیوں کو پال کر ان کے دودھ وغیرہ بیچتی ہیں۔

جب ان سے اس بابت پوچھا گیا، تو ان سبھی نے ایک زبان میں کہا کہ عورتوں کے زمین پر بیٹھنے کی روایت ہے۔ شادی ہوجانے کے بعد، بیٹیاں اپنے میکے جانے پر اونچی جگہوں پر بیٹھ سکتی ہے، لیکن گھر کی بہوئیں ہمیشہ نیچے فرش پر ہی بیٹھیں گی۔

عورتیں صرف اسی وقت نیچے فرش پر نہیں بیٹھتیں جب مرد اور گاؤں کے بزرگ ایک جگہ پر ہوں، بلکہ انھیں اس وقت بھی فرش پر ہی بیٹھنا پڑتا ہے جب میرے جیسے مہمان آس پاس ہوں۔ یعنی، جسے بھی وہ خود سے زیادہ سماجی حیثیت یا خصوصی اختیار رکھنے والا سمجھتی ہیں اس کے سامنے فرش پر ہی بیٹھتی ہیں۔

ہم دھیرے دھیرے اس موضوع پر سیلف ہیلپ گروپ کے ساتھ بات چیت کرنے لگتے ہیں۔ وہ اس بات کو لے کر محتاط تھیں کہ وہ اپنے بزرگوں یا ساس سسر کی تذلیل تو نہیں کر رہی ہیں۔ بعض کا خیال تھا کہ یہ روایت ختم ہونی چاہیے، بعض چاہتی تھیں کہ یہ باقی رہے۔

آخرکار، تھوڑی دیر تک سمجھانے کے بعد سبھی عورتیں کرسی، چارپائی یا ایک چبوترے پر بیٹھ کر تصویر کھنچوانے کے لیے تیار ہو گئیں۔ حالانکہ، انہوں نے بار بار اس بات کی ضد کی کہ وہ گھر کے اندر یا پیچھے کے احاطے میں یا اپنے بیٹے کو گود میں لے کر فوٹو کھنچوائیں گی۔

کچھ عورتوں کے لیے یہ عام بات تھی، اور کچھ عورتوں کے لیے کچھ دیر کی اس علامتی ترقی کے لیے خود کو تیار کرنا آسان نہیں تھا۔

PHOTO • Nilanjana Nandy

بائیں: بھوری بُنکر، کھرویڑا گاؤں؛ دائیں: رتن پاٹی دار، بوری گاؤں

PHOTO • Nilanjana Nandy

بائیں: رمیلا پاٹی دار، بوری گاؤں؛ دائیں: لکشمی بُنکر، کھرویڑا گاؤں

PHOTO • Nilanjana Nandy

بائیں: کچری یادو، سیملیا گاؤں؛ دائیں: وملا پاٹی دار، بوری گاؤں

PHOTO • Nilanjana Nandy

بائیں: ببلی دیوی، کھرویڑا گاؤں؛ دائیں: سنگیتا بُنکر، کھرویڑا گاؤں

PHOTO • Nilanjana Nandy

بائیں: لکشمی بُنکر، کھرویڑا گاؤں؛ دائیں: لکشمی بُنکر، سیملیا گاؤں

PHOTO • Nilanjana Nandy

بائیں: انیتا یادو، سیملیا گاؤں؛ دائیں: منی بُنکر، کھرویڑا گاؤں

مترجم: محمد قمر تبریز

Nilanjana Nandy

নীলাঞ্জনা নন্দী দিল্লি-ভিত্তিক দৃশ্যমাধ্যম শিল্পী এবং শিক্ষাবিদ। ফ্রান্সের পন্ট-অ্যাভেন স্কুল অফ আর্ট প্রদত্ত বৃত্তিপ্রাপক নীলাঞ্জনা বেশ কয়েকটি শিল্প প্রদর্শনীতে অংশগ্রহণ করেছেন। বরোদার মহারাজা সায়াজিরাও বিশ্ববিদ্যালয়ের চারুকলা অনুষদ থেকে তিনি চিত্রকলায় স্নাতকোত্তর ডিগ্রি অর্জন করেছেন। এই প্রতিবেদনে প্রকাশিত ছবিগুলি রাজস্থানে তাঁর 'ইকুইলিব্রিয়াম' নামক আর্টিস্ট ইন রেসিডেন্সি কার্যক্রমের সময় গৃহীত।

Other stories by Nilanjana Nandy
Text Editor : Sharmila Joshi

শর্মিলা জোশী পিপলস আর্কাইভ অফ রুরাল ইন্ডিয়ার (পারি) পূর্বতন প্রধান সম্পাদক। তিনি লেখালিখি, গবেষণা এবং শিক্ষকতার সঙ্গে যুক্ত।

Other stories by শর্মিলা জোশী
Translator : Qamar Siddique

কমর সিদ্দিকি পিপলস আর্কাইভ অফ রুরাল ইন্ডিয়ার উর্দু অনুবাদ সম্পাদক। তিনি দিল্লি-নিবাসী সাংবাদিক।

Other stories by Qamar Siddique