ہمارے ’ چہرے ‘ پروجیکٹ کا مقصد ملک کے لوگوں کے چہروں اور معاش کے تنوع کو درج کرنا ہے۔ اس ڈیٹابیس میں ضلع اور گاؤں کی بنیاد پر ملک کے الگ الگ علاقے کے لوگوں کے چہرے اور معاش سے متعلق معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کی تعداد اب ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

PHOTO • Atraye Adhikary

سمیر پاٹھک، مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے ڈاکیہ ہیں۔ وہ اب ریٹائر ہو چکے ہیں

سال ۲۰۲۳ میں، ۵۳ نئے بلاک اس پروجیکٹ کا حصہ بنے۔ مثال کے طور پر، مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے دُبراج پور بلاک، جہاں ہمارے رضاکاروں کی ملاقات ڈاکیہ سمیر پاٹھک سے ہوئی، جو اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ہم نے کچھ آدیواسی برادریوں کے لوگوں کو بھی اس پروجیکٹ میں شامل کیا۔ مثال کے طور پر، کنکّر، ملہار، کولی، پنیان، کٹّو نائکن، ملئی اراین، آدیئن اور بوڈو۔

شروع میں بہت سے طلباء دیہی ہندوستان سے جڑنے اور اس کی دستاویزکاری کے سلسلے میں اس پروجیکٹ کا حصہ بنے تھے۔ گزشتہ برسوں میں، ہمارے معاونین – جن میں سے آج بھی زیادہ تر طالب علم ہیں – نے پورے ملک کے الگ الگ ضلعوں کے مختلف بلاکوں سے لوگوں کی تصویریں کھینچی ہیں۔

اس پروجیکٹ کے تحت، ہم ہر ریاست کے ہر ایک ضلع کے ہر ایک بلاک سے کم از کم ایک بالغ مرد، ایک بالغ عورت اور ایک بچہ یا نوجوان لڑکے لڑکیوں کی پورٹیٹ تصویریں درج کرنا چاہتے ہیں۔ دیہی ہندوستان کے علاوہ، اس پروجیکٹ میں شہروں میں کام کرنے والے مہاجر مزدوروں کے چہروں کو بھی درج کیا جاتا ہے۔

کیرالہ کے الپوژہ ضلع کے ہریپد بلاک کے چار کوئر (رسی بنانے والے) مزدوروں میں سے ایک ہیں – سُمنگلا ۔ ان کا پیشہ سال ۲۰۲۳ میں پروجیکٹ میں درج ہوئے نئے معاش میں سے ایک ہے۔ ان کے بارے میں جان کر یہ سمجھ آتا ہے کہ دیہی ہندوستان میں عورتیں صرف گھر نہیں سنبھالتی ہیں – وہ کھیتوں میں کام کرتی ہیں، مچھلی اور سبزیاں بیچتی ہیں، سلائی، بُنائی اور کشیدہ کاری کرتی ہیں۔ مختصراً یہ کہ وہ ملٹی ٹاسکر ہیں، یعنی ایک ساتھ کئی سارے کام کرتی ہیں۔

PHOTO • Megha Elsa Thomas
PHOTO • Raplin Sawkmie

بائیں: سُمنگلا، کیرالہ کے الپوژہ کی کوئر مزدور ہیں۔ بائیں: نوبیکا کھاسین طالبہ ہیں اور میگھالیہ کی روایتی کھاسی ڈانسر ہیں

معاونین میں سب سے بڑی تعداد طلباء کی رہی، اس لیے اس بات سے کوئی حیرت نہیں ہوتی کہ سال ۲۰۲۳ میں طلباء ہی پروجیکٹ میں سب سے زیادہ نظر آئے۔

میگھالیہ کے مشرقی کھاسی ہلز میں واقع ماوفلانگ بلاک (پچھلے سال جڑا نیا بلاک) میں، ہماری ملاقات نوبیکا کھاسین سے ہوئی، جو ۹ویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ایک روایتی کھاسی ڈانسر ہیں۔ نوبیکا کہتی ہیں، ’’بھلے ہی ہر رقص سے پہلے تیار ہونے میں کافی وقت لگ جاتا ہے، لیکن مجھے اپنے روایتی کپڑے پہننا پسند ہے۔‘‘

اگر آپ کو ہمارا کام پسند ہے، اور آپ پاری کی مدد کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں۔ ہمارے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھنے والے فری لانس اور آزاد قلم کاروں، نامہ نگاروں، فوٹوگرافروں، فلم سازوں، ترجمہ نگاروں، ایڈیٹروں، خاکہ نگاروں اور محققین کا خیر مقدم ہے۔

پاری ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور ہم ان لوگوں کی مالی مدد پر منحصر ہیں جو ہماری کثیر لسانی آن لائن ویب سائٹ اور آرکائیو کو پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ پاری کی مالی مدد کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم یہاں کلک کریں۔

مترجم: محمد قمر تبریز

PARI Team
Translator : Qamar Siddique

কমর সিদ্দিকি পিপলস আর্কাইভ অফ রুরাল ইন্ডিয়ার উর্দু অনুবাদ সম্পাদক। তিনি দিল্লি-নিবাসী সাংবাদিক।

Other stories by Qamar Siddique