شیرنگ دورجی بھوٹیا، جن کی عمر ۸۳ سال سے زیادہ ہو چکی ہے، پانچ دہائیوں سے ہاتھ سے کمان (دھنش) بنا رہے ہیں۔ پیشہ سے بڑھئی رہے دورجی نے فرنیچر کی مرمت کرکے گزر بسر کیا، لیکن انہیں تیر اندازی سے حوصلہ ملا۔ سکّم کی ثقافت سے تیر اندازی کا گہرا تعلق رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکم کے پاک یونگ ضلع کے کارتھوک گاؤں میں پہلے کمان بنانے والے اور بھی لوگ تھے، لیکن اب شیرنگ اس کے اکلوتے کاریگر بچے ہیں۔ وہ بانس کا استعمال کرکے کمان بناتے ہیں، اور لوسانگ کے بودھ تہوار میں انہیں فروخت کیا جاتا ہے۔
شیرنگ بھوٹیا کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لیے اس لنک پر جائیں: شیرنگ بھوٹیا: پاک یونگ کے تیر و کمان ساز
مترجم: محمد قمر تبریز