شری لال ساہنی ایک موسیقار ہیں۔ اپنے علاقے میں وہ لکھ پتی بابو کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ مغربی بنگال کے بول پور میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ سائیکل کی سواری کرنے کا ان کا نہایت ہی انوکھا انداز ہے، اپنے دونوں ہاتھوں سے وہ سائیکل پر پیچھے رکھے ڈھول اور مجیرے کو بجاتے ہیں۔

گزشتہ ۲۷ برسوں سے شری لال اپنی سائیکل پر روزانہ دو چکر لگاتے ہیں، ایک بار صبح میں شانتی نکیتن بازار میں اپنی مچھلی بیچنے کے لیے، اور دوسری بار شام کو شانتی نکیتن کی گلیوں میں چکر لگاتے وقت، جب وہ اپنی موسیقی بجاتے ہوئے چھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔

PHOTO • Sinchita Parbat
02-IMG_3858-SM-Dhol on Wheels.jpg

اس فلم میں کیمرہ کا کام وشو بھارتی یونیورسٹی، شانتی نکیتن کے سابق طالب علموں نے کیا ہے: شرمن سین گپتا ۲۰۱۶ کے پاری انٹرن ہیں، جو اس وقت کویسٹ میڈیا اینڈ انٹرٹین منٹ، کولکاتا میں ڈجیٹل مارکیٹنگ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں؛ اور شبھ بھٹاچاریہ، جو جادھو پور یونیورسٹی میں یونیفسیف کے ایک پروجیکٹ، ریڈیو جے یو کے لیے بطور رضاکار کام کر رہے ہیں۔

ریا ڈے نے فیلڈ ورک کا کام کیا اور سب ٹائٹلس کا ترجمہ کیا، اور وشو بھارتی میں تعلیم کے دوران ہی اس فلم کے لیے ایک ڈاکیومینٹری پروجیکٹ بنایا۔ اب وہ ایک غیر سرکاری تنظیم، علی پور اُنمش سوسائٹی، کولکاتا کے لیے کام کر رہی ہیں۔

سِنچِتا ماجی فری لانس فوٹوگرافر، ڈاکومینٹری فلم ساز اور پاری کی والنٹیئر ہیں۔ یہ اسٹوری انھوں نے ۱۶۔۲۰۱۵ کی پاری فیلوشپ کے تحت کی ہے۔

Sinchita Parbat

সিঞ্চিতা পার্বত পিপলস আর্কাইভ অফ রুরাল ইন্ডিয়ার একজন সিনিয়র ভিডিও এডিটর। এরই পাশাপাশি তিনি একজন ফ্রিল্যান্স ফটোগ্রাফার এবং ডকুমেন্টারি ফিল্মমেকার। পূর্বে প্রকাশিত তাঁর প্রতিবেদনগুলি ‘সিঞ্চিতা মাজি’ এই বাইলাইনের অধীনে পারিতে পড়া যেতে পারে।

Other stories by Sinchita Parbat
Translator : Qamar Siddique

কমর সিদ্দিকি পিপলস আর্কাইভ অফ রুরাল ইন্ডিয়ার উর্দু অনুবাদ সম্পাদক। তিনি দিল্লি-নিবাসী সাংবাদিক।

Other stories by Qamar Siddique