’کام ہی کام، عورتیں گمنام‘ مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ اور کیوریٹ کی گئی آن لائن تصاویر پر مبنی نمائش ہے۔ ویڈیو کے ذریعے ہونے والے اس وژوئل سفر کے دوران قارئین اور ناظرین پوری طبعی نمائشوں کو دیکھ پائیں گے، جس میں اصل تصویروں کے ساتھ نیچے عبارتیں بھی لکھی ملیں گی۔ یہ تمام تصویریں پی سائی ناتھ نے سال ۱۹۹۳ سے ۲۰۰۲ کے درمیان، ہندوستان کی ۱۰ ریاستوں میں گھوم گھوم کر کھینچی تھیں۔ یہ تصویریں اقتصادی اصلاح کی پہلی دَہائی سے لے کر، قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے شروع ہونے سے دو سال پہلے تک کی ہیں۔
مترجم: محمد قمر تبریز