برفیلی ٹھنڈ میں گرمی فراہم کرتی چرارِ شریف کی کانگڑی
کشمیر میں زبردست سردیوں کے دوران بید کی ٹوکری سے ڈھکی اور کوئلہ کے انگاروں سے بھری مٹی کی انگیٹھی، جسے کانگڑی کہتے ہیں، کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کے موسمی کاروبار سے کاریگروں، کسانوں اور مزدوروں کا گزر بسر چلتا ہے