حکومت نے اگست میں سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے لیے جو ایڈوائزری جاری کی تھی، اسے اب بھلے ہی واپس لے لیا ہو، لیکن شکارہ چلانے والوں نے ابھی تک چند ہی گاہکوں کو دیکھا ہے۔ چھ مہینے کا سیاحتی موسم ان کے لیے سال بھر کے گزر بسر کا انتظام کرتا ہے، لیکن اب بہت سے لوگ بحران کا سامنا کر رہے ہیں