۲۱ سالہ کالی ویر پڈرن شاید اکیلے مرد ڈانسر ہیں جنہوں نے کلاسیکی رقص کی شکل، بھرت ناٹیم اور اس کے ساتھ ہی تمل فوک ڈانس کی تین قدیم شکلوں میں مہارت حاصل کی ہے۔ ان کا تعلق ہندو آدی دراوڈرس فیملی سے ہے، جو کوولم گاؤں میں رہتی ہے۔ پریشان حال ماہی گیروں کا یہ گاؤں چنئی (تمل ناڈو) سے بہت زیادہ دور نہیں ہے۔ کالی جب چھوٹے تھے تبھی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد، ان کی ماں نے تعمیراتی مقامات پر رات دن کڑی محنت کرکے کالی اور ان کے بھائی بہنوں کی پرورش کی۔
رقص سے متعلق ان کے ہنر کا پتہ ایک سونامی باز آباد کاری مرکز میں چلا، اور ایک اسپانسر نے انہیں چنئی میں واقع ہندوستان کے سب سے مشہور ڈانس اسکول، کلاشیتر بھیج دیا۔ کالی نے تمل ناڈو کے تین صدی پرانے فوک ڈانس (مقامی رقص) – اوئیلاتم، تپّاتم اور کرگٹّم – سیکھنے کے بعد ان پر جلد ہی مہارت حاصل کر لی۔


