(مترجم: ڈاکٹر محمد قمر تبریز)


Birbhum, West Bengal
|WED, APR 11, 2018
چھوٹی برشا کا لمبا سفر
مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے شیام باٹی گاؤں کی رہنے والی برشا گرائے اپنی عمر کی واحد لڑکی ہے، جو چار سال کی عمر سے ہی نامور باؤل موسیقار باسودیب داس سے تربیت لے رہی ہے، اور فلسفیانہ باؤل گانے گا رہی ہے
Author
Translator

Ananya Chakroborty
’’مجھے گانا، پڑھنا اور پینٹ کرنا پسند ہے،‘‘ برشا کہتی ہے۔ مغربی بنگال میں چھوٹی لڑکیوں کے درمیان باؤل موسیقی کا ریاض کرنا عام بات نہیں ہے – حالانکہ خواتین باؤل گلوکارہ بھی ہیں، لیکن مردوں کے مقابلے ان کی تعداد کم ہے۔ برشا اپنی عمر کی واحد لڑکی ہے جو باسو دیب داس سے تربیت حاصل کر رہی ہے۔
باؤل موسیقی صوفیانہ ہے، اسے ثقافتی ورثہ اور زندگی کے فلسفہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ باؤل حضرات خود کو باطنی سچائی کے متلاشی، اپنی سریلی دعاؤں کی پاکی کے ذریعہ حقیقی فطرت کی بازیافت، موسیقی کے ذریعہ خدا کی تلاش میں سرگرداں شخص کے طور پر دیکھتے ہیں۔ باؤل موسیقی میں غیر مشروط آسمانی محبت کا ذکر ہوتا ہے، جسم (دیہو سادھنا) اور دماغ (مونو سادھنا) کا اظہار ہے۔ ایک بچہ کے لیے یہ موضوعات نہایت گہرے ہیں، لیکن برشا اِس دنیا کے سفر پر پہلے ہی روانہ ہو چکی ہے۔
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/چھوٹی-برشا-کا-لمبا-سفر

