بزرگ شخص اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے۔ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے نم تھیں۔ جب ترو آننت پورم کے حاضرین، جن میں اسکولی بچے بھی شامل تھے، نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ ان کی زندگی میں کبھی بھی ان کے منفرد کارنامہ کی اس طرح پذیرائی نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ ۹ جنوری کو یہاں منعقد ہونے والے چوتھے کیرالہ قانون ساز اسمبلی بین الاقوامی کتاب میلہ (کے ایل آئی بی ایف) میں موجود حاضرین ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کبھی کسی ایسے شخص کو نہیں دیکھا تھا، جو اپنے پسماندہ قبیلہ کے لیے اپنے خرچ پر لائبریری چلاتا ہو، اور وہ بھی کیرالہ کے دور افتادہ علاقے میں۔ اِڈُکی ضلع کی ایڈامل کُڈی پنچایت ریاست کی واحد قبائلی پنچایت ہے، اور شاید ریاست کا سب سے کم تعلیم یافتہ علاقہ بھی ہے۔
پی وی چنّ تمبی ۸۶ سال کے ہیں اور جلد ہی ۸۷ سال کے ہونے والے ہیں۔
اپنے قیام کے ۱۵ سال بعد بھی جنگل کے ویرانے میں وہ فعال لائبریری موجود ہے۔













