نیلانجنا نندی، دہلی میں مقیم ایک وژوئل آرٹسٹ اور ایجوکیٹر ہیں۔ انہوں نے آرٹ کی متعدد نمائشوں میں حصہ لیا ہے، اور دیگر اسکالرشپ کے علاوہ انہیں فرانس کے پونٹ ایون اسکول آف آرٹ سے بھی وظیفہ مل چکا ہے۔ انہوں نے بڑودہ کی مہاراجہ سیا جی راؤ یونیورسٹی کے فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے۔ اسٹوری میں شامل تصویریں راجستھان میں فنکاروں کے لیے منعقد ’ایکویلیبریم‘ نامی رہائشی پروگرام کے دوران لی گئی تھی۔