اگست ۹، ۲۰۲۳۔ نانگُنیری: سرکاری اسکول میں ۱۱ویں جماعت کے ایک دلت طالب علم چنّا دورئی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا گیا، کیوں کہ اس نے غالب ذات کے اپنے ہم جماعتوں کے ذات پر مبنی مظالم کی مخالفت کی تھی۔
فروری ۱۲، ۲۰۲۵۔ شیو گنگئی: ’’تمہاری ذات کے کسی شخص کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ ہمارے سامنے گاڑی چلا سکے؟‘‘ شیو گنگئی سرکاری کالج میں بی ایس سی تھرڈ ایئر کے طالب علم ایّاسامی کو موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسے کسی طرح اپنی جان بچا کر بھاگنا پڑا۔
مارچ ۱۰، ۲۰۲۵۔ اریہ نائیگی پورم: دیوندر راج ایک ابھرتے ہوئے کبڈی کھلاڑی ہیں۔ ان پر اس وقت وحشیانہ حملہ کیا گیا جب اعلیٰ ذات کے لوگوں نے ان کی دلت ٹیم کی جیت پر اعتراض کیا۔
جولائی ۳۱، ۲۰۲۵۔ ارومُگ منگلم: کیوِن سیلوا گنیش کو دوسری ذات کی لڑکی سے محبت کرنے کی وجہ سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔






























