ہندوستانی ماہی گیر برادریوں کیلئے مزید گہرا ہوتا سمندر
ساحلی اور میدانی علاقوں میں رہنے والے ماہی گیروں کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ ایسے حالات سے گزر رہے ہیں جن پر ان کا کوئی قابو نہیں ہے – جیسے کہ بڑھتی ہوئی بے یقینی کی صورتحال سے دو چار موسم، ’ترقیاتی‘ پروجیکٹوں کے اثرات، بڑی دوا ساز اور دیگر صنعتوں کی وجہ سے آبی آلودگی، سیاحتی علاقوں کا بڑھتا دائرہ، جال اور بڑی کشتیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مچھلیاں پکڑنا، اور دیگر تبدیلیاں۔ ماہی گیری کے ذریعے خود کو زندہ رکھنے کے لیے بہت سے لوگ جدوجہد کر رہے ہیں – پاری پر ان کے بارے میں یہ اسٹوریز پڑھیں