یہی اس نظم کا عنوان ہے، جسے سویَش کامبلے نے اس سال یکم جنوری کو کورے گاؤں بھیما میں تشدد دیکھنے کے بعد غصے اور ناراضگی میں لکھی تھی۔ کولہاپور ضلع کے شِردواڑ گاؤں کا رہنے والا یہ ۲۰ سالہ دلت شاعر ایک صحافی بننا چاہتا ہے، کیوں کہ اس کا کہنا ہے، ’... ایک اچھا صحافی کبھی خاموش نہیں رہے گا‘