سُندر بن میں بیمار پڑنا ایک طرح سے جُوا ہے، یہ دشوار گزار علاقہ ہے، یہاں گنے چُنے طبی مراکز ہیں اور کچھ ہی ڈاکٹر ہیں جو یہاں کام کرنا چاہتے ہیں۔ مجبوراً لوگوں کو موبائل میڈیکل یونٹ یا اس طرح کے دوسرے طریقوں کا سہارا لینا پڑتا ہے یا پھر بھاری خطرہ اٹھا کر لمبی دوری طے کرنی پڑتی ہے