’’گرمیوں میں میں واسودیو ہوں اور سردیوں میں ایک
کسان،‘‘ تقریباً ۷۰ سال کی عمر کے بِوا مہادیو گالے نے کہا۔ واسودیو فرقہ کے لوگ
بھگوان کرشن کی پوجا کرتے ہیں اور بھیگ مانگنے کے لیے گھر گھر جا کر علاقائی بھگتی
گیت گاتے ہیں۔
بِوا گالے ناسک ضلع کے پینٹھ تعلقہ کے رایتلے
گاؤں سے ۲۰-۲۱ فروری کو ناسک شہر میں ہونے والی کسان ریلی میں شریک ہونے آئے تھے۔
واسودیو کی شکل میں – جو کہ ان کی فیملی کا روایتی پیشہ ہے – وہ پینٹھ تعلقہ کے
کئی گاؤوں میں جاتے ہیں۔ اور ستمبر سے فروری تک وہ اپنے گاؤں میں ایک کسان کے طور
پر کام کرتے ہیں۔
کئی کسان پچھلے ہفتہ کی ریلی میں اپنے روایتی
موسیقی آلات ساتھ لے کر آئے تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ، جو ۲۰ فروری کو شروع ہوا تھا،
۲۱ فروری کی رات کو تب ختم کر دیا گیا، جب سرکار نے کسانوں کے مطالبات کو پورا
کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی اور انھیں تحریری یقین دہانی کرائی۔