شمالی بہار میں، مانسون خوشی کا موقع ہوا کرتا تھا۔ رات بھر کی موسلا دھار بارش کے بعد، عام طور سے عورتیں صبح کو کشتیوں پر سوار ہوکر باہر نکلتیں اور سیلاب آنے پر گانے گاتیں اور خوشیاں مناتی تھیں۔ یہاں کے لوگوں کا ندیوں سے مثبت رشتہ تھا، حالانکہ بعض دفعہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح ان کے لیے کافی پریشانی کا باعث ہوتی ہے۔ سیلاب کے ہر پہلو سے باخبر، چاہے وہ اس کی گہرائی ہو، مدت ہو یا پھر اس کی شدت ہو، یہ لوگ اس سے نمٹنے کی پوری تیاری کر لیتے تھے۔ لیکن اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ شمالی بہار کے لوگ اب سیلاب کے ’پجاری‘ نہیں رہے، بلکہ یہ اب سیلاب کے ’متاثرین‘ بن چکے ہیں۔


02-PARI_1_water-come-water-go_spc(Diptych)-SPC-Water-Come-Water-Go.jpg ’جب حد سے زیادہ پانی ہو، تو کوئی کیا کر سکتا ہے؟ ہم کہاں جائیں؟‘، گوبراہی گاؤں کی سینو دیوی سوال کرتی ہیں

یہ فلم جولائی سے ستمبر ۲۰۱۵ تک شوٹ کی گئی ہے۔ اسے سیان ٹونی پال چودھری نے ۲۰۱۵ کی اپنی پاری فیلوشپ کے تحت بنایا تھا۔

کیمرہ اور ایڈیٹنگ سمبت دتا چودھری کی ہے، جنہوں سنیماٹوگرافی اور ایڈیٹنگ خود ہی سیکھی ہے اور اب یہی کام کرتے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران وہ کاشت کاری، صحت عامہ اور تعلیم سے متعلق کہانیوں پر کام کرتے رہے ہیں۔

سیانٹونی پال چودھری ایک آزاد فوٹوگرافر اور پاری کی سال ۲۰۱۵ کی فیلو ہیں۔ ان کا کام بنیادی طور پر ہندوستان بھر میں ترقی، صحت اور ماحولیاتی امور پر مبنی مختلف موضوعات کی دستاویز بنانا ہے۔

Sayantoni Palchoudhuri

Sayantoni Palchoudhuri is an independent photographer and PARI Fellow, 2015. Her work focuses on documenting a broad range of development, health and environment issues across India.

Other stories by Sayantoni Palchoudhuri
Translator : Mohd. Qamar Tabrez

Mohd. Qamar Tabrez is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Mohd. Qamar Tabrez