بہار میں دربھنگہ ضلع کے تارڈی گاؤں کے زرعی مزدور کے بیٹے لال سنگھ ۱۹۹۷ میں ممبئی پہنچے تھے۔ گھر یعنی غریبی اور جدوجہد، جب کہ ممبئی میں شہر کی چکاچوند تھی۔ وہ ہندوستان کے ۱ء۲ کروڑ مہاجرین میں تھے، جو گاؤوں سے شہر آئے اور اُس دہائی میں ممبئی پہنچے ۲۵ لاکھ لوگوں میں سے بھی ایک تھے۔ سبھی کو روزی روٹی کی تلاش تھی۔ انہوں نے سیکورٹی گارڈ، فیکٹری میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، آفس بوائے، ڈاگ واکر اور باورچی کا کام کیا۔ اس شہر نے انہیں ایک نیا جنون اور خواب دیا۔ انہیں اداکاری اور قلم کاری سے پیار ہو گیا۔
ممبئی میں ۲۸ سال کے بعد لال سنگھ گزارہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ مگر پردے کے پیچھے وہ اب بھی اپنا ہنر نکھار رہے ہیں اور اپنے تخلیقی خواب پورے کر رہے ہیں۔ یہ لال سنگھ اور ان کے اس طویل سفر کی کہانی ہے، جو ڈراتی ہے تو حوصلہ بھی دیتی ہے۔
ترجمہ نگار: قمر صدیقی


