اس فلم کو ۶۳ویں نیشنل فلم ایوارڈس ۲۰۱۶ میں بہترین پروموشنل فلم کے لیے سلور لوٹس ( رجت کمل ) ایوارڈ دیا گیا ہے۔

مہیشور، مدھیہ پردیش میں ندی کے کنارے واقع ایک خوبصورت قصبہ ہے، جس کا تاریخ میں نمایاں مقام ہے۔ اٹھارویں صدی میں، اہلیا بائی ہولکر، جنہوں نے اندور کی شاہی ریاست پر حکومت کی، نے یہاں پر ہاتھ سے بُنائی کو فروغ دیا۔ آج دو صدیوں کے بعد بھی، یہ قصبہ مہیشوری ساڑیوں کے لیے مشہور ہے۔ سال ۲۰۱۲ اور ۲۰۱۵ کے درمیان، یہاں پر ہتھ کرگھا صنعت میں بڑھتے ہوئے مواقع کو دیکھتے ہوئے ۲۰۰ سے زیادہ بُنکر دوسری جگہوں سے ہجرت کرکے مہیشور آ چکے ہیں۔ بہت سے لوگ اترپردیش کے بارہ بنکی سے یہاں آئے ہیں۔ یہ اُس صنعت کے لیے انہونی اور عجیب سی بات ہے، جو کہ خود ہی زوال کی شکار ہے۔ یہ بھی عجیب سی بات ہے کہ اس دست کاری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے بڑا رول نوجوان بُنکر ادا کر رہے ہیں۔ وہ اس تاریخی شہر کی بُنکر برادری کے لیے حوصلے کا باعث ہیں۔

اس فلم میں، نوجوان بُنکر اپنی اپنی کہانی سنا رہے ہیں۔


Nidhi Kamath & Keya Vaswani

Nidhi Kamath and Keya Vaswani are graduates of the Indian Institute of Crafts and Design, Jaipur. They are both co-founders and managing partners of Storyloom Films. This film is a part of their joint PARI Fellowship 2015

Other stories by Nidhi Kamath & Keya Vaswani
Translator : Mohd. Qamar Tabrez

Mohd. Qamar Tabrez is the Translations Editor, Urdu, at the People’s Archive of Rural India. He is a Delhi-based journalist.

Other stories by Mohd. Qamar Tabrez